منگلورو 30؍جولائی(ایس او نیوز)استاد اور شاگرد کا رشتہ روحانی ہوتا ہے۔ لیکن بعض کم ذات قسم کے لوگ شرافت کے پردے میں استاد بن کر رہتے ہوئے بھی اپنی اصلیت پر آجاتے ہیں اورایسی حرکتیں کرجاتے ہیں جس سے یہ مقدس پیشہ ہی شرمسار ہوجاتا ہے۔
تازہ واقعہ منگلورو کے کوُکّے سبرامنیا کالج کے پروفیسر کا ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس نے اپنی ایک طالبہ کو غیر اخلاقی اور فحش پیغامات بھیجے تھے۔ کہتے ہیں کہ پشپا راج نامی پروفیسر مذکورہ کالج میں گزشتہ 15برسوں سے پولیٹیکل سائنس پڑھارہا ہے۔اس کی طرف سے فیس بک میسنجر کے ذریعے بھیجے گئے گندے پیغامات کا سلسلہ زیادہ ہوگیا تواس بات کاخلاصہ اس طالبہ نے ذمہ داران سے کردیا۔پتہ چلا ہے کہ اپنی ذلیل حرکت کا بھانڈہ پھوٹتے ہوئے دیکھ کرپشپا راج نے پہلے کالج سے چھٹی لی اور اب اس نے پروفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔